شدید گرمی کے بعد راولپنڈی اور پشاور میں بادل برس پڑے

Published On 18 June,2024 06:49 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شدید گرمی کے بعد راولپنڈی اور پشاور میں بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش برسنے کی پیش گوئی کر دی، آئندہ 24 گھنٹے میں لاہور سمیت بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایاکہ ملک کے جنوبی وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔