آئی ایم ایف پروگرام کیلئے سخت فیصلے کرنے جا رہے، اگلے سال عوام کو ریلیف ملے گا: رانا تنویر

Published On 18 June,2024 06:09 pm

مریدکے: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں، اس سال نہیں اگلے سال عوام کو فل ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں ن لیگ کی حکومت خوشحالی لیکر آئے گی، پہلے سو دن میں حکومت تاریخی مہنگائی نیچے لیکر آئی، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا وعدہ پورا کیا، آئندہ کوئی ایسا پروگرام نہیں ہوگا جس کیلئے قرضہ لینا پڑے۔

رانا تنویر حسین نے کہاکہ نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی کشکول توڑ دیں گے، صنعتوں کو بجلی سستی دی، مزید سہولیات بھی دیں گے، امید ہے صنعتیں بحال ہوں گی، زراعت کی طرح جی ڈی پی میں حصہ ڈالیں گی، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، بجٹ پر پیپلزپارٹی سے پہلے مشاورت کی، تحفظات دور کریں گے۔