پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے گرینڈ قبائلی جرگہ طلب کر لیا۔
جے یو آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق جرگہ مولانا فضل الرحمان نے طلب کیا ہے، گرینڈ قبائلی جرگہ 27 جون کو 2 بجے مفتی محمود مرکز پشاور میں ہو گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جرگہ ضم اضلاع میں بگڑتی صورتحال، بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر طلب کیا گیا ہے، ضم اضلاع میں آئے روز علما کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
جے یو آئی کے صوبائی ترجمان جلیل جان کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ قبائلی جرگہ اور فاٹا سپریم کونسل کے تمام اراکین کو جرگے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔