یہ عوام کی نمائندہ حکومت کا بجٹ نہیں، عوام دشمن بجٹ ہے: علی ظفر

Published On 20 June,2024 08:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ عوام کی نمائندہ حکومت کا بجٹ نہیں، عوام دشمن بجٹ ہے۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تباہی کا نسخہ ہے، اس میں ٹیکسز کی بھرمار ہے، ٹیکس اہداف 40 فیصد بڑھانا غیر فطری ہے، غیر فطری ٹیکس ہدف سے معاشی گروتھ رک جائے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹیکسز سے متعلق تجربہ نہیں ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے حکومتی اخراجات کم کرنے کا کہا اور وفاقی اخراجات ایک ہزار 704 ارب روپے رکھے گئے۔