پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Published On 21 June,2024 11:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، حکومت پنجاب نے سیاسی جماعتوں کے اجتماع کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی جماعتوں کے اجتماعات کو روکنے کے لیے نہیں کیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت محکمہ داخلہ پنجاب کا 21 جون کا دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔