سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری مرمت کا حکم

Published On 22 June,2024 02:50 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی تاریخی عمارت میں دراڑیں پڑنے پر نوٹس لے کر فوری مرمت کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس ڈیرھ گھنٹہ جاری رہا ، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کہ شرکت اجلاس میں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نیسپاک کے افسران ،اور اونج لائن انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں جسٹس سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت کی فوری مرمت کا حکم دے دیا ، دراڑیں پڑنے سے سپریم کوٹ لاہور رجسٹری میں کورٹس روم ، ججز کے چیمبرز ،عدالتی افسران کے آفسز بری طرح متاثر ہوئے۔

جسٹس سید منصور علی شاہ نے عمارت میں دراڑیں پڑنے پر تشویش کا اظہار کیا، جسٹس سید منصور علی شاہ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا یہ سب اورنج لائن ٹرین کے باعث اس عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے، اور نج لائن ٹرین منصوبہ عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کہا اس موقع پر کہنا تھا کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت کو جو نقصان پہنچ رہا ہے، اس کی وجہ اونج لائن ٹرین نہیں، عمارت کی بروقت مینٹینس نہ ہونے کے باعث اور چھت پر سیوریج کا بہتر نظام نہ ہونےاور بارشوں کے پانی کی بہتر نکاسی نہ ہونے سے عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کو اجلاس میں عمارت میں دراڑیں پڑنے سے متعلق تصاویر بھی دکھائی گئیں۔

جسٹس سید منصور علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخی عمارت ہے اس عمارت کی مکمل مینٹینس ہونی چاہیے۔

آخر میں جسٹس سید منصور علی شاہ افسران کی بریفنگ عمارت کی مینٹینس سے متعلق آئندہ اجلاس میں بریفنگ دینے کی ہدایات جاری کردیں۔