باغوں کے شہر لاہور میں گرمی کا راج، درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

Published On 24 June,2024 08:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا جبکہ شہر کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد تک جا پہنچا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون میں بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کاامکان ہے، جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔