لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، لاہوریوں کو گرمی نے دن میں تارے دکھانا شروع کردیئے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا، رواں برس مون سون سیزن میں معمول سے 35 فیصد زائد بارشیں برسنے کا امکان ہے۔