صوبائی وزیر تعلیم کا سرکاری سکولوں میں ہفتے کی بھی چھٹی کا اعلان

Published On 25 June,2024 11:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

سکولوں میں سوموار سے جمعۃالمبارک کے دن تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ہفتے کے دن سرکاری سکولوں میں مکمل چھٹی کرنے اور اس دن مرحلہ وار اساتذہ کی ٹریننگ کی تجویز زیر غور ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اساتذہ ہفتے کی چھٹی کپیسٹی بلڈنگ اور لیسن پلاننگ کے لیے استعمال کرنے سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کریں، اساتذہ پہلے ہی تعلیم کے ساتھ اور بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، اساتذہ کی پرموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جارہے ہیں۔