اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
سب سے پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، مواصلات، بحری امور، خارجہ کے سربراہان کا انتخاب کیا جائے گا، قائمہ کمیٹی برائے صحت، آبی وسائل کے سربراہان کا انتخاب بھی آج کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا سرکلر جاری کر دیا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اہم قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، خارجہ، خزانہ اور مواصلات کی کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو ملنے کا امکان ہے۔