اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے 7 وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کیلئے تحاریک جمع کرا دیں۔
سات وزارتوں کا بجٹ کم کرنے کیلئے 460 کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہیں، 7 وزارتوں کے مطالبات زر کی منظوری کے دوران اپوزیشن کٹوتی کی تحاریک لائے گی۔
دوسری جانب حکومت نے تمام کٹوتی کی تحریکوں کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا، کٹوتی کی تحاریک کابینہ سیکرٹریٹ، توانائی، خزانہ و ریونیو، خارجہ امور، داخلہ، قانون و انصاف اور فوڈ سکیورٹی کے متعلق ہیں۔