اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ،شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد میں چند مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق شام، رات کے دوران جنوب مشرقی، زیریں سندھ ، جنوبی پنجاب ، زیریں خیبر پختونخوا اورشمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کا درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ 36 سے 38 اور لاہور کا درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور 40 سے 42 اور مظفرآباد کا درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔