لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمی ٰخان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پر سماعت کی، ملزمان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے فواد چودھری اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کر دی جبکہ عدالت نے حافظ فرحت عباس اور غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 ستمبر تک توسیع کی ہے۔