ڈی آئی خان :(دنیا نیوز) کنڈی ماڈل فارم ڈی آئی خان کو گورنر ہاؤس کا درجہ دینے اور اخراجات کا معاملہ پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بیان سامنے آگیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کنڈی نے ماڈل فارم ڈی آئی خان کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنڈی ماڈل فارم ڈی آئی خان کے کسی بھی قسم کے اخراجات گورنر ہاؤس پشاور کے سرکاری فنڈز سے ادا نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں کفایت شعاری اور سادگی پر عمل پیرا ہوں، آئین میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کنڈی ماڈل فارم کو گورنر ہاؤس کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا، بطور گورنر ڈی آئی خان میں سرکاری عملہ سمیت اپنی ذاتی رہائش گاہ پر مقیم ہوتا ہوں اور علاقہ کے عوام سے ملاقاتیں کرتا ہوں۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھاکہ سکیورٹی وجوہات اور ڈیوٹی پر مامور عملہ کو رہائش فراہم کرنے کی بنیاد پر کنڈی ماڈل فارم کو بطور سرکاری رہائش گاہ کا درجہ دیا گیا، اپنے 24 سالہ عملی سیاسی کیرئیر میں کبھی بھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا۔