لاہور: (دنیا نیوز) محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے مدارس، مجالس، جلوسوں کی جیو ٹیگنگ کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرلی گئی۔
سی ٹی ڈی اور پولیس نے جیو ٹیگنگ رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی، لاہور میں 6 ہزار سے زائد مجالس کی جیو ٹیگنگ کرلی گئی، پولیس کے مطابق 5 سو جلوسوں کے روٹس اور منتظمین کا ریکارڈ لیکر جیو ٹیگ کر لیا گیا، 20 ہزار 158 مدارس کو بھی جیو ٹیگ کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق 65 ہزار 995 مساجد کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا، اقلیتی عبادت گاہوں کی لوکیشن اور عملے کی تفصیل لیکر 3576 عبادت گاہیں جیو ٹیگ کی گئیں، جیو ٹیگنگ کا مقصد محرم الحرام سمیت حساس دنوں میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔
پولیس کے مطابق مساجد، عبادت گاہوں اور جلوس کے منتظمین ہر نئی تبدیلی بارے بتانے کے پابند ہوں گے۔