کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پر برستے ہوئے کہا کہ جب ان کا مفاد ہوتا ہے آصف زرداری سے اچھا کوئی نہیں ہوتا، جب مفاد نہیں ہوتا کہتے ہیں پیپلزپارٹی سے برا کوئی نہیں ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے پہلے کہا تھا پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں، مصطفیٰ کمال نے کہا تھا سندھ میں کوئی کام نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال نے کہا تھا جتنا کام آصف زرداری کے دور میں ہوا کبھی نہیں ہوا، سمجھ نہیں آتا یہ کب کیا کہتے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ آج کوئی بندہ شہر بند نہیں کرا سکتا، وہ وقت بھی دیکھا ہے جب تم لوگوں کے حکم پر شہر بند ہو جاتا تھا، مصطفیٰ کمال کبھی دلوں کو جوڑنے اور کبھی توڑنے کی بات کرتے ہیں، سندھ حکومت نوجوانوں کو روزگار دے رہی تھی۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ تم لوگ عدالت چلے گئے اور روزگار کے دروازے کو بند کر دیا، الزام لگایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جونواں کو روزگار نہیں دیتی، پیپلزپارٹی اسی صوبے میں بسنے والوں کو روزگار دینے جارہی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج انکشاف ہوا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے کہا میں نے 300 ارب کراچی پرخرچ کیا، 2007ء میں مصطفیٰ کمال میئر، وسیم اختر مشیر داخلہ تھے۔