لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے تمام ضلعی افسران فیلڈ میں ہوں گے، کسی بھی افسر کی فیلڈ سے غیر حاضری پر سخت ایکشن لیا جائے۔
بلال یاسین نے کہا کہ صوبہ بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے، مہنگا آٹا فروخت کرنیوالے آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی کڑی نگرانی کی جائے۔
صوبائی وزیر خوراک نے متنبہ کیا کہ کسی بھی علاقے میں شکایت کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذمہ دار ہوگا۔