گوجرانوالہ : (دنیا نیوز) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عزم استحکام کوئی آپریشن نہیں قومی ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے، وزیراعظم نے اے پی سی بلائی ہے سب کے تحفظات سنے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں کہا خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں تھانے رات 8بجے بند ہو جاتے ہیں ،وہاں پر ٹی ٹی پی والے آ جاتے ہیں ،بتائیں احکامات ایسے ہوں تو اس کا کیا حل ہے۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کی ضرورت ہے، سانحہ 9 مئی کو ڈیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن ریاست کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہلم میں ایک کیس کا فیصلہ 20 سال بعد ہوا تو پتہ چلا فیصلہ آنے سے پہلے ملزم کو سزا ئے موت ہو چکی تھی،میرے نقطہ نظر میں ہمارے عدالتی نظام سے فوجی عدالتیں بہتر ہیں۔