اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس طارق جہانگیری کو اسناد کی تصدیق تک کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
شہری میاں داؤد نے درخواست میں استدعا کی فاضل جج اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے، انکوائری کروالیں، میڈیا پر چلنے والے لیٹر کی صداقت جاننے کیلئے درخواست دائر کی ہے۔
شہری کے وکیل نے 1998ء کا سپریم کورٹ کے سجادعلی شاہ کیس کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کے پوائنٹس لکھ لیے ہیں، بہت شکریہ۔