اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو تین حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل ابتدائی معاملات سے متعلق کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، الیکشن ٹریبونل دیگر سماعت جاری رکھیں ٹرائل نہ کریں، عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی، چیف جسٹس نے کہا کہ 22 جولائی کے کیس روزانہ کی بنیاد پر سنیں گے۔