خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 12 July,2024 08:46 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت دوپہر 2 بجے اجلاس ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے، خیبر کے علاقہ راجگال کو آئی ڈی پیز کی واپسی پر غور ہوگا، آئی ڈی پیز کے لئے معاوضہ دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں مختلف قراردادوں پر غور کیا جائے گا، چشمہ رائٹ بنک کنال کیلئے فنڈزجاری کرنے کی منظوری بھی ہوگی۔