پی کے 22 ضمنی الیکشن: اے این پی کے محمد نثار 11926 ووٹ لیکر کامیاب

Published On 11 July,2024 11:00 pm

باجوڑ: (دنیا نیوز) حلقہ پی کے 22 کے ضمنی الیکشن کے ٹوٹل 91 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے محمد نثار 11926 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے عابد خان 10593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے، سنی اتحاد کے راحت اللہ 7146 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔