صوابی: (دنیانیوز) صوابی کے علاقے زیدہ گاؤں میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے اپنی 3 جواں سالہ سگی بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چنگڑ چم زیدہ میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر بھائی نے اپنی بہنوں پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں تینوں بہنیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمر 24 سال، 22سال، 18سال بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو1122نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان ہسپتال منتقل کردیں جبکہ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے۔