چشتیاں: تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 14 July,2024 01:52 am

چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ چشتیاں کے علاقے حاصل پور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر کلا بازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے شخص کی شناخت 45 سالہ اکرم کے نام سے ہوئی، پولیس نے بھی حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔