لاہور: (دنیانیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ سمیت 9ملزمان پر فردجرم عائد کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت نو ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت نو ملزمان پیش ہوئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا اورسماعت 18 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔