صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی

Published On 20 July,2024 09:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی سمگلنگ کے مقدمہ میں عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کی گئی ہے، عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمے کا حتمی چالان 25 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔