ملتان: (دنیا نیوز) بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، 8 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 8 خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا، خواتین 2 مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جارہی تھیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین ملزمان عمرے کی غرض سے سعودی عرب میں بھیک مانگنے جا رہیں تھیں، ملزمان میں سوبا بی بی، خدیجہ بی بی، آسیہ بی بی، سائرہ بی بی، ساجدہ بی بی، سلمہ بی بی، سمینہ بی بی اور نغمہ بی بی شامل ہیں۔
خواتین ملزمان کے پاس فی کس 200 ریال برآمد ہوئے، ملزمان کا تعلق بہاولنگر سے ہے، مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔