معاشی ترقی، بجلی کے زیادہ استعمال سے کیپسٹی پیمنٹ میں کمی ممکن ہے: خواجہ آصف

Published On 21 July,2024 07:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نویز) وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کیپسٹی پیمنٹ پر خاموش نہ رہ سکے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 35.5 روپے کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں کیپسٹی پیمنٹ 18 روپے ہے، معاشی ترقی اور بجلی کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے کیپسٹی پیمنٹ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شفقت محمود کی سیاست پی پی سے شروع، پی ٹی آئی پر ختم ہوئی: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ صارفین کو بنیادی ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتے ہیں، جس کی بنیادی وجہ ٹیکس چوری ہے، ٹیکس چوری بند ہو جائے تو بلوں سے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔