کراچی میں آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

Published On 22 July,2024 11:51 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آج بھی گرج چمک کیساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب میں ہوا کے کم دباؤ کو دو سے تین دن پہلے ختم ہونا تھا، قدرتی طور پر ہوا کا کم دباؤ اپنی جگہ سے نہیں ہلا، لوپریشر ایئریا آج ختم ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب رخ کرے گا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کاآج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔