کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں مطلع ابر آلود اور سمندری ہوائیں بحال ہونے سے آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.7 جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت بھی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔