اسلام آباد: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو 30 جولائی تک جرح کا آخری موقع دے دیا۔
اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے حکم نامہ جاری کر دیا، حکم نامہ کے مطابق 26 جولائی کو 10:40 پر کیس کال ہوا، نیب کے گواہ موجود تھے، بانی پی ٹی کی جانب سے کوئی نہیں تھا، کیس 11:00 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ 11:15 پر کیس دوبارہ کال ہوا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو لایا گیا، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر کہا کہ سینئر وکلا راستے میں ہیں، حکم نامہ میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا 30 جولائی کو جرح مکمل کریں، استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے پابند ہیں۔