حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد کے معاملے پر پارلیمانی کمیشن تشکیل دے دیا

Published On 27 July,2024 11:07 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد کے معاملے پر اعلیٰ اختیارات کے ساتھ پار لیمانی کمیشن تشکیل دے دیا۔

کمیشن کی سر براہی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو کر رہے ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ، اصغر ترین، مینا مجید بلوچ، پرنس آغا عمر احمد زئی اور سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم خان ممبران ہونگے۔

اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی کمیشن تمام لاپتہ افراد کے کیسز کا جائز ہ لے کر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں کرے گا۔

کمیشن ریاست مخالف و دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے والے افراد کے خاندانوں کی معاونت کے لئے حکمت عملی مر تب کرے گا۔

نیشنل پارٹی کا اظہار لا تعلقی

دوسری جانب نیشنل پارٹی کے مطابق پارلیمانی رہنما رحمت صالح بلوچ حکومت کے بنائے گئے ایسے کسی بھی کمیشن کے نہ رکن ہیں اور نہ ہوں گے، ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔