کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج بروز منگل سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے حقوق کی ترقی سے متعلق مشترکہ قرار داد پیش کی جائے گی۔
اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ بلو چستان آڈٹ سال 24-2023 کی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔
اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔