پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورخ ناتھ مندر کا دورہ کیا، انہوں نے اقلیتوں کو درپیش مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کرائی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورخ ناتھ مندر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بننے کے بعد میری خواہش تھی کہ اس تاریخی مندر آؤں، ہندو برداری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی، پاکستان کے آئین میں بھی اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں، دوسرے ممالک میں مسلمان کے ساتھ زیادتی پر ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہمیں یہاں کے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ نے جو مسائل بیان کئے میں کل سے اس پر ترجیجی بنیادوں پر کام شروع کروں گا۔