کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نوجوان سرمایہ کاری صرف خود اور وقت پر کریں۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ہر طرح کے مسائل سے گھرا ہوا ہے، امید ہے تو صرف یہ کہ پاکستان نوجوانوں سے گھرا ہوا ہے، یہ پاکستان ہمارے اجداد نے بنایا تھا اس کیلئے ہم نے جانوں کی قربانی دی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان بنایا تھا وہ پاکستان چلا بھی سکتے ہیں، پڑوس ملک اپنی آبادی کو اپنا سرمایہ بنا رہا ہے، اگر سازش نہ ہوئی تو کراچی میں مزید 13یونیورسٹیاں آنے والی ہیں، آنے والے دس سال شہر کراچی اور ان کے عوام کیلئے ہیں۔