اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل بینچ رواں ہفتے کمرہ عدالت نمبر دو میں کیسز کی سماعت کرے گا۔
دو رکنی بینچ 4 دنوں میں 38 مقدمات پر سماعت کرے گا، دو رکنی بینچ روزانہ دس فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔