لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ حافظ محمد زنیر یونس کو اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD جہلم تعینات کردیا گیا، سیدہ زینب حسین کو سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ تعینات کردیا گیا، عادل عمر کو سیکشن آفیسر ویلفیئر ونگ محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا۔
صدف ارشاد کو اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD حافظ آباد شبانہ نذیر کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو چکوال تعینات کردیا گیا، سیکشن آفیسر یوتھ افیئرز زوہیب کریم کو سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ تعینات کردیا گیا۔
سیکشن آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر قلب حسین کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملتان تعینات کردیا گیا، سہیل ریاض کو سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا، سید طاہر علی زیدی کو سیکشن آفیسر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کردیا گیا۔
محمد قاسم سندھو کو سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔