اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نےاسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔
کامران خان ٹیسوری نے ملاقات میں سعودی شہزادے عبداللّٰہ بن خالد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے خط پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج کراچی کا دورہ کریں گے اور کے سی سی آئی میں صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ معاشی حب کے صنعت کاروں کے مسائل کا حل قومی ترقی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔