پشاور: (دنیانیوز) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، محکمہ داخلہ نے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نام نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شوکت یوسفزئی کا نام نگران حکومت کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کو سعودی عرب اور برطانیہ جانے سے روکا گیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں اس اقدام کو چیلینج کیا تھا۔
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا ۔