بغاوت پراکسانے کاالزام، لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبرحسین کاکورٹ مارشل ، 14سال قید

Published On 30 July,2024 02:50 pm

راولپنڈی : (دنیانیوز) سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کردیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی،  پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق مجاز عدالت نے  لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی جبکہ  اکبرحسین کا رینک بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل فاروق راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ، مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔