لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے جشن آزادی پاکستان کا دن بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں کیلئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے، کمیٹی میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود شامل ہیں، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالاکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی 3 روز میں 14 اگست کے پروگراموں، وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔