اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔
صدر مملکت آصف زرداری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے درمیان ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال، سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صدر مملکت نے پنجاب میں حالیہ بارشوں میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔