اسلام آباد: (دنیا نیوز) لا اینڈ جسٹس کمیشن 22 جولائی کا نوٹیفکیشن منظر عام پر آگیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن تنازعات کے متبادل حل کیلئے کمیٹی اور ٹاسک فورس از سر نو تشکیل دے دی۔
نوٹیفکیشن کے تحت جسٹس منصور علی شاہ ٹاسک فورس کے رکن نہیں رہے، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
کمیٹی کی معاونت کیلئے تنازعات کے متبادل حل کیلئے نئی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی کمیٹی کی معاونت کرے گی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ، لاہور سے جسٹس جواد حسن ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یوسف علی سید کراچی، جسٹس عتیق شاہ پشاور سے ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اسلام آباد سے ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن ججز سے صدف کھوکھر ،عظمیٰ فرناز، شبانہ محسود، شمس الدین سپرا ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے۔
سول جج صنم بخاری بھی ممبر ہوں گی، اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کا نمائندہ بھی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے، تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز بھی ٹاسک فورس کے ممبرز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈووکیٹ مخدوم علی خان ،فیصل نقوی اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن ٹاسک فورس کی ممبر ہوں گی، نوٹیفکیشن سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کی سیکرٹری کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔