اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے حج کا نظام تبدیل کر دیا ہے، ہم نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ کو حج سے صرف دو ماہ قبل وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری ملی، اللہ سے دعا کی اور سب منزلیں آسان ہوتی چلی گئیں۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ حج کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے، ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، رزلٹ آپ کے سامنے ہے، حج بہترین طریقے سے ہوا، سعودی سفیر اور سعودی وزیر حج نے ہم سے بڑھ چڑھ کا تعاون کیا۔
وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ حج نظام میں تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم کو لائحہ عمل کا خاکہ بدھ کو پیش کر دیا جائے گا، حج ایک مشقت کا نام ہے، اس میں تکالیف ہوتی ہیں۔