اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کو لیکر پہلی پرواز پہنچ گئی

Published On 20 June,2024 05:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز پہنچ گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز نے دوپہر دو بجکر 52 منٹ پر لینڈنگ کی، نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے 273 حجاج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر آفتاب گیلانی، سی ایس او، اے ایس ایف اور ڈپٹی ڈائریکٹر حج نے مسافروں کا استقبال کیا، اسلام آباد ایئرپورٹ کے منیجر نے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔