سعودیہ: عید اور ایام تشریق کا تیسرا روز، عازمین حج طواف افاضہ میں مصروف

Published On 18 June,2024 06:35 pm

مکہ المکرمہ: (دنیا نیوز) حج کے مناسک مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب میں عید اور ایام تشریق کے تیسرے روز دنیا بھر سے آئے عازمین حج مناسک مکمل کرنے کے بعد طواف افاضہ میں مصروف رہے۔

ہر رنگ اور نسل کے سیکڑوں حجاج کرام بیت اللہ کے گرد ذکر الہٰی کرتے ہوئے چکر لگاتے رہے، جبکہ تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کیلئے بھی ہزاروں حاجی جمرات پہنچ گئے۔

حاجی بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو سات سات کنکریاں مارنے میں مصروف رہے، مکہ، منیٰ، جمرات اور مزدلفہ میں درجہ حرارت بلند، حاجیوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کردی گئی۔