لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دار الحکومت کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جیل روڈ پر 1.2، گلبرگ میں 1 ، لکشمی چوک میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اپرمال میں 1 ، مغلپورہ میں 3 ، تاجپورہ میں 1 ، چوک ناخدا میں 9 ، پانی والا تالاب میں 20، فرخ آباد میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن راوی میں 6 ،اقبال ٹاؤن میں 12، سمن آباد میں 3 ،جوہر ٹاؤن میں 0.5 اور قرطبہ چوک میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔