لاہور: (دنیانیوز) پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں بڑی پیشرفت ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیس بند کرنے کی استدعا کردی۔
نیب لاہور نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس بند کرنے کی درخواست احتساب عدالت لاہور میں دائر کی۔
نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں نامزد ملزمان کیخلاف کیس کا جائزہ لیا ہے، ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔
نیب نے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی ریفرنس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خان راس، دیبا اختر اور ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر یونیورسٹی میں مبینہ بد عنوانیوں کا الزام ہے۔