گورنر ہاؤس سندھ میں دو روزہ جشن آزادی تقریبات کی تیاریاں شروع

Published On 12 August,2024 06:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹسوری کی ہدایت پرگورنر ہاؤس میں دو روزہ جشن آزادی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

13 اگست کی شب 12 بجتے ہی فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا، 14 اگست کے روز جشن آزادی کے پروگرام میں معروف گلوکارعاطف اسلم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

14 اگست کے پروگرام میں جیو لین تھرو کے اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شرکت کریں گے، اس موقع پر گورنرسندھ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعلان کردہ 20 لاکھ روپے انعام دیں گے۔

یوم آزادی کے حوالے سے مختلف پروگرامز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے اسٹیج کی تیاری اور مرد و خواتین کے علیحدہ انتظامات پر اطمینان کا اظہا کیا گیا ہے۔