شہر قائد میں گہرے بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار

Published On 12 August,2024 09:34 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جن کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔